- پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کے مقبول ترین لیگ میں ہوتا ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑی جگمگاتے اور اپنے کھیل سے شائقین کرکٹ کے جوش وجذبے کو جگاتے ہیں۔ اب ایک ایسے کرکٹر نے بھی پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو کرکٹ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا اعزاز رکھتے ہیں اور یہ کارنامہ وہ دو بار انجام دے چکے ہیں۔
یہ جارح مزاج بیٹر امریکی ٹیم کے وکٹ کیپر جسکارن ملہوترا ہیں جنہیں اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے 2021 میں پاپوا نیو گنی کے خلاف مسقط میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 6 گیندوں پر لگاتار 6 چھکے لگائے۔
0 Comments